جہلم کی سڑکوں اور بازاروں میں تجاوزات مافیا کا راج، شہریوں کو آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا

جہلم شہر کی سڑکوں، بازاروں اور چوک چوراہوں میں تجاوزات مافیا کا راج، شہریوں کو آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں اندرون شہرکی سڑکوں، بازاروں اور چوک چوراہوں میں تجاوزات مافیا نے لوڈر رکشے اور ریڑھیاں کھڑی کر کے پیدل چلنے والوں کی مشکلات میں اضافہ کر رکھا ہے۔ میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ نے بازاروں کے داخلی و خارجی راستوں پر بیرئیر تو نصب کر رکھے ہیں لیکن اس کے باوجود لوڈر رکشے اور ریڑھی بان بازاروں داخل ہو کر تجاوزات قائم کررکھی ہے۔

بیشتر دکانداروں نے اپنی دکانوں کے باہر ریڑھی بانوں کو کھڑا کر کے روزانہ کی بنیاد پر بھاری معاوضہ وصول کر رہے ہیں جبکہ بعض دکانداروں نے اپنی دکانیں سڑکوں پر سجا رکھی ہے۔ اس طرح خریداری کے لیے آنے والی خواتین،بچوں اور بزرگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ،چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم شہر میں سرکاری جگہوں پر قائم تعمیرات اور شہر کے بازاروں سڑکوں چوک چوراہوں میں قائم ہونے والی تجاوزات کے خاتمے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button