پنڈدادنخان میں سٹی ویلفیئر کونسل کی جانب سے سینٹری ورکرز میں عید گفٹ تقسیم

پنڈدادنخان: عید الفطر کی آمد کے پیش نظر سٹی ویلفیئر کونسل رجسٹرڈ پنڈدادنخان کی جانب سے 50 کے قریب سینٹری ورکرز میں عید گفٹ تقسیم کیے گئے۔ اس سلسلے میں چلڈرن پارک میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف معززین نے شرکت کی۔

تقریب میں سی او میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان چوہدری ارباب عارف، سابق ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈاکٹر خالد محمود فاروقی، صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے کوآرڈینیٹر فہد اور سینئر صحافی و جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب ملک نئیر اعوان شریک تھے۔

اس موقع پر سٹی ویلفیئر کونسل کے نمائندوں نے 50 کے قریب سینٹری ورکرز میں عید گفٹ تقسیم کیے، جن میں کپڑوں اور جوتوں کے جوڑے کے ساتھ ساتھ نقد رقم بھی شامل تھی۔

ملک نئیر اعوان نے اس موقع پر سٹی ویلفیئر کونسل کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم نے قیام سے لے کر اب تک کئی فلاحی کام سرانجام دیے ہیں اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی مدد میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔

چوہدری زبیر جمیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید خوشیوں کا تہوار ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم ان افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں جو دن رات شہر کی صفائی ستھرائی میں مصروف رہتے ہیں۔ سینٹری ورکرز کو عید کی خوشیاں منانے کا اتنا ہی حق حاصل ہے جتنا کہ کسی اور کو۔

سی او چوہدری ارباب عارف نے سٹی ویلفیئر کونسل کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم کی فلاحی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے سینٹری ورکرز میں عید گفٹ تقسیم کرنے پر سٹی ویلفیئر کونسل کے اراکین اور معاونین کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ایسے فلاحی کام جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button