جہلم میں لاپتہ ہونے والی چار کم عمر بچیاں مل گئیں

جہلم میں لاپتہ ہونے والی چار کم عمر بچیاں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مل گئیں، پولیس نے بچیوں کو ورثا کے حوالے کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام جہلم کے چشتیاں محلہ کی رہائشی چار بچیاں والدین کو بغیر بتائے رکشے میں سوار ہو کر سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی چلی گئی تھیں۔ لاپتہ ہونے والی بچیوں میں 10 سالہ زینب، 6 سالہ عبیعہ راشد، 8 سالہ مہک اور 12 سالہ سنبل شامل ہیں۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچیوں کے لاپتہ ہونے پر شہر میں خوف کی فضاء قائم ہوگی تھی۔ بچیوں کی تلاش کے لئے اضافی نفری طلب کر لی گئی تھی۔

تھانہ سول لائن پولیس نے بچیوں کو تحویل میں لے کر ورثاء کے حوالے کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button