اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کا پیرا فورس کے ہمراہ مین بازار کا دورہ، بیوٹیفکیشن پروگرام اور تجاوزات کا جائزہ لیا

پنڈدادنخان: اسسٹنٹ کمشنر عائشہ شفقت نے سی او ایم سی ملک حسیب اور پیرا فورس کے ہمراہ مین بازار کا دورہ کیا، جہاں صوبائی حکومت کے بیوٹیفکیشن پروگرام کے تحت جاری کاموں اور ناجائز تجاوزات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے بازار میں موجود تجاوزات کا معائنہ کیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت جاری کی کہ شہر کی خوبصورتی اور شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے تجاوزات کے خاتمے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بیوٹیفکیشن مہم کے تحت بازار کو صاف ستھرا اور منظم بنانے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے تاکہ شہریوں کو بہتر ماحول اور سہولیات میسر آ سکیں۔

اسسٹنٹ کمشنر عائشہ شفقت نے عندیہ دیا کہ آئندہ چند روز میں مین بازار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جا سکتا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر ہو اور شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

Exit mobile version