پنڈدادنخان: قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد

پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم کی اہم کارروائی، قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم نے جدید تکنیکی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئےقتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم عون عباس کو گرفتار کر لیا، ملزم عون عباس سے دوران ریمانڈ جسمانی آلہ قتل رائفل کلاشنکوف معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جہلم پولیس بر سر پیکار ہے، جرائم کے خاتمے کے لئے کوئی بھی کسر نہ اٹھا رکھی جائے گی۔



