جہلم میں مہنگائی کا جن بے قابو، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر

9

جہلم شہر اور گردونواح میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔ آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جبکہ روزمرہ زندگی گزارنا مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔

شہریوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روزمرہ استعمال کی کھانے پینے کی تمام اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں۔ پھل، سبزیاں، گھی، دالیں، آٹا، چینی، گڑ سمیت دیگر بنیادی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، جس کے باعث عوام کی قوتِ خرید جواب دے چکی ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ آمدن میں اضافہ نہ ہونے کے باعث گھریلو بجٹ شدید متاثر ہو رہا ہے اور کئی خاندان بنیادی ضروریات پوری کرنے سے بھی قاصر ہیں۔ عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور فوری طور پر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ عام آدمی سکھ کا سانس لے سکے۔

Exit mobile version