جہلم سے لاپتہ ہونے والے نو منتخب رکن قومی اسمبلی چوہدری الیاس کا کوئی سراغ نہ مل سکا

جہلم سے اغواء ہونے والے گجرات کے حلقہ این اے 62 سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد الیاس تا حال لاپتہ ، ابھی تک بازیاب نہ کیا جاسکا۔

اہلخانہ کے مطابق دو روز قبل رات کے وقت جی ٹی روڈ دریائے جہلم پل کے قریب سے نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا ۔ جن کا ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ کہاں ہیں اور کس نے واردات ڈالی؟؟

اُن کا کہنا ہے کہ چوہدری محمد الیاس اسلام آباد میں سنی اتحاد کونسل پارٹی میں شمولیت کیلئے جا رہے تھے.

لاپتہ رکن قومی اسمبلی چوہدری الیاس کے ورثاء کا کہنا ہے کہ گھروالے سخت پریشان ہیں، پولیس بھی تلاش میں تعاون نہیں کررہی ۔

واضح رہے کہ دو روز قبل چوہدری الیاس کو سرائے عالمگیر سے اسلام آباد جاتے ہوئے اغواء کیا گیا جبکہ جہلم پولیس نے چوہدری الیاس کی گرفتاری کے حوالے سے کسی قسم کے ملوث ہونے سے انکار کردیا تھا۔

چوہدری الیاس کے کزن نے جہلم کے تھانہ سٹی میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق چوہدری الیاس کو اسلام آباد جاتے ہوئے اغواء کیا گیا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار چوہدری الیاس 97 ہزار 436 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے چوہدری عابد رضا 71 ہزار 154 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

Exit mobile version