ضلع جہلم میں بھی "کھیلتا پنجاب گیمز 2024” کا آغاز ہو گیا

جہلم: ضلع جہلم میں بھی "کھیلتا پنجاب گیمز 2024” کا آغاز ہو گیا، سابق ایم پی اے چودھری ندیم خادم نے افتتاح کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق اور وزیرِ کھیل و امورِ نوجوانانِ پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی ہدایات کے مطابق ضلع جہلم میں "کھیلتا پنجاب گیمز 2024” کا آغاز ہو گیا۔

ضلع جہلم میں کھیلتا پنجاب گیمز 2024 کا آغاز بیڈمنٹن (گرلز) کے مقابلوں سے ہوا، جس کا افتتاح سابق ایم پی اے (پاکستان مسلم لیگ ن) چودھری ندیم خادم نے کیا جن کے ہمراہ محمد عمران ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جہلم، حبیب الرحمٰن ڈپٹی ڈائریکٹر (کالجز) جہلم، تحصیل سپورٹس آفیسر جہلم، تحصیل سپورٹس آفیسر پنڈدادنخان و دیگر تھے۔

ضلع جہلم میں کھیلتا پنجاب گیمز 2024 کے مقابلےیکم نومبر سے 14 نومبر 2024 تک بلا تعطل جاری رہیں گے۔ مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں کو میرٹ کی بنیاد پر ڈویژن سطح پر پروموٹ بھی کیا جائے گا۔

Exit mobile version