ضلع جہلم سے افغان باشندوں کا انخلا شروع، کیمپ میں بائیو میٹرک مکمل

جہلم سمیت ملک بھر سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل گزشتہ روز سے تیزی لانے کی امید ظاہر کی گئی ہے، جس کے بعد افغان باشندوں کی نقل مکانی میں غیر معمولی تیزی آئی ہے۔
آج جہلم انٹر کالج میں افغان شہریوں کا بائیو میٹرک عمل مکمل کیا گیا، جس میں افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے قائم کیمپ میں کام تیزی سے جاری ہے۔
افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن 31 مارچ کو ختم ہو چکی تھی، جس کے بعد حکام نے اعلان کیا ہے کہ اب افغان باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جائے گا۔ ضلع جہلم میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 1700 کے قریب ہے اور انہیں جہلم اور پنڈدادنخان میں قائم کیے گئے کیمپوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
دستاویزات کے مطابق افغان شہریوں کے پاس افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کی تعداد بھی سینکڑوں میں ہے۔ تاہم آج سے اس آپریشن میں تیزی آئی ہے اور 100 کے قریب افغان باشندوں کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قائم کیے گئے کیمپ میں منتقل کر دیا گیا، جہاں انتظامیہ نے بہترین کھانے پینے اور سونے کے انتظامات کیے ہیں۔
جہلم شہر اور ضلع بھر میں پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بغیر کسی وقفے کے جاری ہے اور حکام نے اعلان کیا ہے کہ تمام افغان باشندوں کو اپنے وطن واپس بھیجنے کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ اس کارروائی کی شدت اور تیزی سے افغان مہاجرین کے انخلا میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے اور انتظامیہ کی جانب سے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ اس عمل کو شفاف اور منظم طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔



