جہلم پولیس کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف 16 سرچ آپریشنز، 436 افراد اور 188 گھروں کی چیکنگ

جہلم: ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس ٹیموں نے مختلف علاقوں میں 16 سرچ آپریشنز کیے۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز کے دوران 436 افراد، 188 گھروں جبکہ 20 ہوٹلز اور بس اسٹینڈز کو چیک کیا گیا۔

پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص، غیر قانونی طور پر مقیم فرد یا جرائم پیشہ سرگرمی میں ملوث عناصر کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ بروقت اطلاع کسی بڑے جرم کی روک تھام میں مددگار ثابت ہونے کے ساتھ معاشرے میں امن و امان کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اگر کسی شہری کے علم میں کوئی ایسا شخص آئے جو بغیر کوائف کے رہائش پذیر ہو، مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث ہو یا قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہو تو فوری طور پر قریبی تھانے یا پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button