جلالپور شریف پولیس کی کامیاب کارروائی، 2024 سے لاپتہ مغویہ بحفاظت بازیاب

پنڈدادنخان: جلالپور شریف پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے سال 2024 سے لاپتہ مغویہ کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے تھانہ جلالپور شریف میں درج اغواء کے مقدمہ میں مغویہ کی 2024ء سے تلاش جاری تھی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ان کی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید تفتیشی طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے مسلسل کوششیں جاری رکھیں۔
پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاعات اور تکنیکی ذرائع کی مدد سے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مغویہ کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔ بازیابی کے بعد ضروری قانونی کارروائی مکمل کر کے مغویہ کو اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ جہلم پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے، جبکہ شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔



