جہلم: عام انتخابات کے لیے مختلف اہم شخصیات کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے، کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کی حتمی لسٹیں آویزاں کر دی گئی ہیں ۔
ضلع جہلم کی دو قومی اور تین صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے امیدواروں کے 138 کاغذات نامزدگی منظور اور 31 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 جہلم ون سے 12 امیدواروں جن میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین، ن لیگی امیدوار مہر فیاض، تحریک لبیک کے عاصم اشفاق، سابق ایم پی اے سبرینہ جاوید، رخسار علی، سابق پی ٹی آئی ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال، سید رفعت محمود، ندیم چوہدری قربان اور راجہ سفیر شامل ہیں کے کاغذات کے مسترد کر دیا گیا۔
حلقہ این اے 60 جہلم ون سے الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ افسر نے چوہدری فرخ الطاف، بلال اظہر کیانی، چوہدری ندیم خادم، چوہدری زاہد اختر سمیت 22 امیدواروں کے کاغذات کو منظور کر لیا۔
حلقہ این اے 60: فواد چوہدری، مہر فیاض سمیت 12 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد
مزید: https://t.co/HIjP8L56jk pic.twitter.com/gB2Dlhsr9c
— Jhelum Updates (@JhelumUpdates) December 30, 2023
حلقہ این اے 61 جہلم ٹو سے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور ان کی اہلیہ حبا فواد کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔ تحریک انصاف کے امیدوار میجر فیض احمد فیض، سابق ایم پی اے راحیلہ مہدی اور ان کے شوہر انور آفریدی کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیے۔
حلقہ این اے 61 جہلم ٹو سے نوابزادہ مطلوب مہدی، فیصل چوہدری، ندیم خادم، چوہدری فرخ الطاف، عابد اشرف جوتانہ سمیت 19 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔
حلقہ این اے 61 سے فواد چوہدری ، حبا فواد سمیت متعدد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد
مزید: https://t.co/ckeZpD8Md6 pic.twitter.com/700Co0fVRi
— Jhelum Updates (@JhelumUpdates) December 30, 2023
جہلم کی صوبائی اسمبلی کی نشست حلقہ پی پی 24 جہلم ون سے ن لیگ کے سابق ایم پی اے مہر فیاض سمیت 8 امیدواروں چوہدری فوق شیرباز، سید رفعت محمود،حسن عدیل،رخسار علی، راجہ سفیر اکبر،واجدالرحمان،سعدیہ خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔
حلقہ پی پی 24 جہلم ون سے چوہدری ندیم خادم، راجہ یاور کمال، سبرینہ جاوید، ظفر اقبال، قاسم محمود، راجہ اویس خالد سمیت 32 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔
حلقہ پی پی 24 جہلم ون سے امیدواروں کی حتمی لسٹhttps://t.co/qXUmo8Zrei pic.twitter.com/Y0q6hSQOoB
— Jhelum Updates (@JhelumUpdates) December 30, 2023
حلقہ پی پی 25 جہلم ٹو سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی ایز ظفر اقبال اور راحیلہ مہدی سمیت 5 امیدواروں سیدہ صباحت، چوہدری آصف محمود، پی ٹی آئی کے سابق ضلعی صدر چوہدری زاہد اختر کے کاغذات مسترد ہوگئے۔
حلقہ پی پی 25 جہلم ٹو سے چوہدری لال حسین، چوہدری ندیم خادم، راشد منہاس چوہدری، چوہدری تسنیم ناصر سمیت 31 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔
حلقہ پی پی 25 جہلم ٹو سے امیدواروں کی حتمی لسٹhttps://t.co/qXUmo8Zrei pic.twitter.com/NuDXqaun8O
— Jhelum Updates (@JhelumUpdates) December 30, 2023
حلقہ پی پی 26 جہلم تھری سے صرف ایک پی ٹی آئی کے امیدوار میجر فیض کے کاغذات نامزدگی ڈیول نیشنلٹی کی وجہ سے مسترد کر دیے گئے جبکہ سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، فیصل فرید، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد، افتخار احمد شہزاد، بیرسٹر تیمور نواز، راجہ جواد احمد جالپ، سابق ایم پی اے ناصر محمود سمیت 34 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔
حلقہ پی پی 26 جہلم تھری سے امیدواروں کی حتمی لسٹhttps://t.co/qXUmo8Zrei pic.twitter.com/qCPCX3eBoC
— Jhelum Updates (@JhelumUpdates) December 30, 2023
