دینہ میں شہری کو قتل کی دھمکیاں دینے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

دینہ: منگلا پولیس نے شہری کو قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم آفاق کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے اسلحہ ناجائز پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button