ڈپٹی ایم ڈی بحریہ فاؤنڈیشن کا بحریہ فاؤنڈیشن سکول دھریالہ جالپ کا دورہ، تمام کلاسز کا معائنہ کیا

پنڈدادنخان: ڈپٹی (ایم ڈی) بحریہ فاؤنڈیشن کا بحریہ فاؤنڈیشن سکول دھریالہ جالپ کا اچانک دورہ،الگ الگ تمام کلاسز کو چیک کیا۔
تفصیلات کے مطابق بحریہ فاؤنڈیشن ہیڈ آفس اسلام آباد کے ڈپٹی (ایم ڈی) ریئر ایڈ مرل محمد سعید ستارہ امتیاز (ملٹری) نے سکول ہذا کا اچانک دورہ کیا، انہوں نے تمام کلاسز میں باری باری گئے اور طلباء سے سوالات و جوابات کیے۔
بعد میں اساتذہ سے خصوصی میٹنگ بھی کی، بچوں کی ذہانت اور اساتذہ کی پڑھائی سے مطمئن ہوئے۔
انہوں نے جماعت چہارم کی بچیاں زینب عظمت اور خولہ قاسم کی ذہانت کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کے لیے سکالر شپ کا بھی اعلان کیا اور زور دیا کہ مطلوبہ کار کردگی کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ طلباء وطالبات کے والدین اپنے بچوں کی پڑھائی سے مطمئن ہوں۔



