محرم الحرام کے دوران ریسکیو 1122 کا کردار قابلِ تحسین ہے، سید رفعت محمود زیدی

دینہ: ممبر پنجاب اسمبلی سید رفعت محمود زیدی نے محرم الحرام کے سلسلے میں ریسکیو 1122 دینہ دفتر کا دورہ کیا اور ادارے کی جانب سے کیے گئے ہنگامی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ریسکیو ٹیم نے ایم پی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ایم پی اے سید رفعت محمود زیدی نے ریسکیو اہلکاروں کی تیاری، پیشہ ورانہ جذبے اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس ضمن میں ریسکیو 1122 کا کردار نہایت اہم اور قابلِ تحسین ہے۔

ایم پی اے کا کہنا تھا کہ ہم نے محرم الحرام کے دوران کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں تاکہ عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔ ریسکیو 1122 کی تیاری اور عزم دیکھ کر مکمل اطمینان ہوا ہے۔

دورے کے اختتام پر سید رفعت محمود زیدی نے ریسکیو ٹیم کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے انہیں دعاؤں کے ساتھ اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button