ضلع جہلم میں پولیس کے سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندیاں، 382 افراد کی چیکنگ

جہلم: دہشت گردوں، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے جہلم پولیس نے ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس سلسلے میں ضلع کے مختلف علاقوں میں 14 مقامات پر کارروائیاں کی گئیں، جن کے دوران 382 افراد کی چیکنگ کی گئی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کے مطابق شہریوں کی شناخت اور تصدیق پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے کی گئی، جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی خصوصی ناکہ بندی کے ذریعے مؤثر چیکنگ عمل میں لائی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ آپریشنز مجرمان اشتہاریوں، جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کی گرفتاری کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ ان کا مقصد ناجائز اسلحہ، منشیات کی برآمدگی، شرپسندوں کی سرکوبی اور ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہے۔
ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے کہا کہ جہلم پولیس عوام کے تحفظ کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ایسے سرچ آپریشنز کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔



