ڈی پی او جہلم نے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کردیا

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم طارق عزیز سندھو نے ضلع کے مختلف تھانوں میں اہم تبادلوں کا اعلان کرتے ہوئے متعدد ایس ایچ اوز کو تبدیل کردیا ہے۔
تھانہ ڈومیلی کے ایس ایچ او چوہدری افضل کو چیف سیکیورٹی آفیسر تعینات کردیا گیا ہے جبکہ کینٹ چوکی کے انچارج راجہ نوید افضل کو ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح تھانہ سوہاوہ کے ایس ایچ او راجہ عمران کو تھانہ دینہ میں تعینات کردیا گیا ہے جبکہ تھانہ کالا گجراں کے ایس ایچ او مظہر اسلام کو تھانہ سوہاوہ کا نیا ایس ایچ او مقرر کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ عثمان تصدق کو تھانہ کالا گجراں میں ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے جبکہ تھانہ منگلا کینٹ کے ایس ایچ او اللہ دتہ کو تبدیل کرکے دینہ چوکی انچارج مقرر کردیا گیا ہے۔ احسان شاہ کو تھانہ منگلا میں ایس ایچ او کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ تھانہ پنڈدادنخان کے ایس ایچ او ظہیرالدین بابر کورس پر چلے گئے ہیں اور ان کی جگہ غازی لطیف کو ایس ایچ او مقرر کردیا گیا ہے۔
تھانہ للِہ کے ایس ایچ او بابر کو تبدیل کرکے کھیوڑہ چوکی کا انچارج تعینات کردیا گیا ہے جبکہ عرفان جیلانی کو تھانہ للِہ کا ایس ایچ او مقرر کیا گیا ہے۔ مزید برآں کھیوڑہ پولیس چوکی کے انچارج طارق کو کینٹ چوکی کا انچارج مقرر کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او جہلم نے مزید انتظامی تبدیلیاں کرتے ہوئے چیف سیکیورٹی آفیسر احسن بٹ کو تبدیل کرکے تھانہ جلالپور شریف میں انسپکٹر انویسٹی گیشن مقرر کردیا ہے جبکہ انسپکٹر عبدالغفار کو ڈی آئی بی کا انچارج تعینات کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان تبدیلیوں کا مقصد پولیس کے نظام کو مزید موثر بنانا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ پولیس افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے نبھائیں اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔



