جہلم پولیس نے منشیات فروش کو آئس سمیت دھر لیا

جہلم: ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم کی اہم کارروائی، منشیات فروش ملزم آئس سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیل کے مطابق سول لائنز پولیس جہلم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نعیم عباس کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 540گرم آئس برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش ملزمان معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔



