پوری کوشش ہے کہ للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے کے فنڈز بحال ہوں، راجہ پرویز اشرف

پنڈدادنخان: امیدوار برائے ایم این اے پیر سید امیر حمزہ کرمانی اور امیدوار برائے ایم پی اے چوہدری نذر حسین گوندل نے باقاعدہ طور پر اپنی الیکشن کمپین کا بھی آغاز کر دیا۔ تحصیل پنڈدادنخان میں پیپلز پارٹی کا بڑا پاور شو، جلسہ میں سابق وزیراعظم پاکستان و سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے شرکت کی۔
جمعرات کو پنڈدادنخان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ میری پوری کوشش ہوگی کہ للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے کے فنڈز بحال ہوں اور اس پر جلدی کام شروع ہو سکے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اور سابقہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی پنڈدادن خان ضلع جہلم آمد۔ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے شاندار استقبال کیا @BBhuttoZardari @RPAPPP @KhurramPervezR1 pic.twitter.com/u3WunNyzbj
— M Maqbool PPP CHICHAWATNI (@MMaqboo94811627) December 7, 2023
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جب تک عوام قابل بندے منتخب نہیں کرتی اس وقت تک اس حلقے کے حالات تبدیل نہیں ہو سکتے۔ ایک ممبر نے چار سال تک اسمبلی میں تقریر نہیں کی تو میں نے پوچھا کہ اس نے کوئی تقریر نہیں کی کیسا ممبر ہے تو ایک بندے نے مجھے کہا اس کو کچھ نہ کہیں انکا حوصلہ دیکھیں جنہوں نے اس کو ووٹ دے کر اسمبلی بھیجا ہے۔
انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیر امیر حمزہ کرمانی اور چوہدری نذر حسین گوندل قابل انسان ہیں جو حلقہ کی عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، ان کو ایک بار ضرور موقع دیں اور میں اپنی پوری کوشش کروں گا کہ للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے کے فنڈز بحال ہوں کیونکہ اس وقت یہاں کی عوام کا یہ دیرینہ مسئلہ ہے جس کا حل بہت ضروری ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پاکستان پیپلز پارٹی جہلم کا پنڈ دادن خان ایک بڑے ورکرز کنونشن کا انعقاد کارکنوں کا جم غفیر
اسپیکر قومی اسمبلی اور سابقہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے خطاب کیا @BBhuttoZardari @RPAPPP @KhurramPervezR1 pic.twitter.com/VcDKgB0fff— بشارت بشی (@BishiBasharat) December 7, 2023
راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ کئی بار پیر امیر حمزہ کرمانی اور نذر گوندل نے مجھے ان مسائل کے بارے میں آگاہ کیا انشاءاللہ میری پوری کوشش ہو گی کہ ان مسائل کو جلد از جلد حل کروائیں۔
جلسہ عام میں ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری تسنیم ناصر گجر، ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چکوال راجہ رضوان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے خصوصی شرکت کی۔
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور اس کا منشور عوامی خدمت ہے، پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جس میں ورکرز کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اور سابقہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی پنڈدادن خان ضلع جہلم آمد۔ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے اپنے محبوب قائد کا شاندار استقبال کیا @BBhuttoZardari @RPAPPP @KhurramPervezR1 pic.twitter.com/C6M3EnwPd7
— PPP Digital Central Punjab (@PPCentralPunjab) December 7, 2023
امیر حمزہ کرمانی امیدوار برائے ایم این اے نے کہا کہ میں تحصیل پنڈدادنخان اور ضلع جہلم کی عوام کی جانب سے سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کو ویلکم کرتا ہوں جو خصوصی طور پر تشریف لائے۔ اگر ضلع جہلم کی عوام نے ہمیں موقع دیا تو بے لوث عوامی خدمت کریں گے اور ہماری پوری کوشش ہوگی کہ تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی کو دور کریں گے۔
امیدوار برائے ایم پی اے چوہدری نذر حسین گوندل نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی کا منشور ہمیشہ سے عوامی کی خدمت رہا ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر ابھی تک پیپلز پارٹی وہ ہے جماعت ہے جو عوام کی خدمت کر رہی ہے۔ اگر تحصیل پنڈ دادنخان کے حالات بدلنے ہیں تو اس دفعہ پیپلز پارٹی کو موقع دینا چاہیے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اور سابقہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی پنڈدادن خان ضلع جہلم آمد۔ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے شاندار استقبال کیا @BBhuttoZardari @RPAPPP @KhurramPervezR1 pic.twitter.com/u3WunNyzbj
— M Maqbool PPP CHICHAWATNI (@MMaqboo94811627) December 7, 2023
چوہدری نذر حسین گوندل نے اپنے خطاب میں دو قراردادیں بھی پیش کی جو للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے اور ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کے حوالے سے تھی جو کثرت رائے سے منظور کی گئیں۔



