جہلم پولیس کے کانسٹیبل سید رسول انتقال کر گئے، پنڈدادنخان میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی

جہلم پولیس کے کانسٹیبل سید رسول حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ کانسٹیبل سید رسول عارضہ قلب میں مبتلا تھے، بوجہ ہارٹ اٹیک دنیا فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔

متوفی کانسٹیبل سید رسول کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں سہوترہ پنڈ دادنخان میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں ڈی ایس پی پنڈ دادنخان عامر شاہین گوندل، ایس ایچ او اور دیگر پولیس افسران سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

سید رسول سال 1990 میں محکمہ پولیس میں شامل ہوئے اور 55 برس عمر ہونے پر ایک سال کی LPR رخصت پر تھے، مرحوم کے سوگوران میں بیوہ اور ایک بیٹا شامل ہے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم پولیس غم کی اس گھڑی میں مرحوم کانسٹیبل کے لواحقین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button