عوام کی صحت کو اولین ترجیح دینا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، شگفتہ جبین

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم شگفتہ جبین کی زیر صدارت آج ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بورڈ کے ممبران اور متعلقہ محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔

اے ڈی سی جی شگفتہ جبین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی صحت کو اولین ترجیح دینا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ادویات کے معیار اور لائسنسنگ کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے اور غیر معیاری یا جعلی ادویات کی فروخت کو سختی سے روکا جائے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فارمیسیز اور میڈیکل سٹورز کا معائنہ کرنے والی ٹیمیں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔

انہوں نے کہا کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی اور اس ضمن میں کوئی بھی سستی یا غفلت برداشت نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button