ستھرا پنجاب پروگرام؛ دینہ میں صفائی کمپنی کا عملہ شہر کا گند آبادی میں پھینکنے لگا، علاقہ مکین سراپا احتجاج

دینہ: حکومتِ پنجاب کے صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی مہم جاری ہے، تاہم دینہ شہر میں گندگی کو ٹھکانے لگانے کے ناقص انتظام پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ صفائی کمپنی کے بعض اہلکار سہولت کے لیے شارٹ کٹ اختیار کرتے ہوئے جی ٹی روڈ دینہ کے سامنے ہاکی گراؤنڈ کے قریب کوڑا پھینک رہے ہیں۔ اس عمل سے وہاں کھیلنے والے ہزاروں ہاکی اور کرکٹ کے کھلاڑی شدید پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ بدبو دار فضا میں کھیل کے میدان کا صحت افزا ماحول متاثر ہو رہا ہے۔

اہلِ محلہ قائداعظم ٹاؤن جی ٹی روڈ دینہ کے مکینوں، بشمول مرزا زاہد محمود، منور شاہ، قیصر محمود، حافظ محمد علی، میاں عزیز، چوہدری امجد، چوہدری الیاس، ضمیر شاہ اور دیگر نے اس مسئلے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے حکامِ بالا سے فوری نوٹس لینے اور گندگی کے ڈمپنگ کے لیے مناسب اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں کو بہتر اور صاف ماحول مہیا کیا جا سکے۔

اہلِ محلہ اور علاقہ کے معززین نے ڈی سی جہلم سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نئی صفائی کمپنی کو پابند کیا جائے کہ وہ گندگی کو آبادی سے دور مقررہ جگہ پر ڈمپ کرے، تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button