جہلم پریس کلب کے معزز ممبر معروف صحافی آصف جٹ ضمانت کے بعد گھر پہنچ گئے۔ شہری، رفاعی، فلاحی، سیاسی، سماجی اور صحافتی تنظیموں کے عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے جہلم پہنچنے پر انکا بھرپور استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
تفصیلات کے مطابق جہلم پریس کلب کے معزز ممبر معروف صحافی آصف جٹ ضمانت کے بعد جب جہلم پہنچے تو سینکڑوں کی تعداد میں آصف جٹ سے محبت کرنے والے شہری آصف جٹ کی ایک جھلک دیکھنے کےلیے بے قرار تھے۔
جہلم شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی، کارروباری، سیاسی اور صحافتی تنظیموں سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے جہلم پہنچنے پر آصف جٹ کابھرپور استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور صحافیوں نے آصف جٹ کے حق میں نعرے لگائے۔
اس موقع پر آصف جٹ کا کہنا تھا کہ مجھے اب بھی اپنی ریاست اور اپنے اداروں پر مکمل اعتماد ہے کہ یہاں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی اور نہ ہی کوئی کسی کو ناجائز ہراساں کیا جائے گا۔
دوسری جانب آصف جٹ کی حب الوطنی کا پورا ملک گواہ ہے۔ آصف جٹ صحافت کا سرمایہ ہیں اور صاف ستھری صحافت کے علمبردار گردانے جاتے ہیں۔
اس موقع پر جہلم پریس کلب کے سرپرست چوہدری مہربان حسین، سینئر نائب صدر سید مستفیض اقبال بخاری، نائب صدر مرزا قدیر بیگ، معروف سینئر صحافی چوہدری ظفر نور، الیکٹرانک میڈیا کے صدر چوہدری عابد محمود، چیئرمین عامر کیانی انفارمیشن سیکرٹری، ڈاکٹر اعجاز اعوان، سید ناصر محمود، چوہدری تصور حسین، چوہدری دانیال عابد، عبدالغفار، سید مظہر عباس، اشرف جنجوعہ، عادل جٹ، انیس الرحمٰن بٹ، راجہ شہریار علی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
