سوہاوہ میں نویں جماعت کے طالب علم کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والا اشتہاری ملزم گرفتار

سوہاوہ: ایس ایچ او سوہاوہ احسن محمود اور ٹیم کی اہم کارروائی، اغواء اور بدفعلی کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم حارث عباس کو گرفتارکر لیا، ملزم نے سال 2022 میں نویں جماعت کے طالب علم کو ورغلاتے ہوئے ویران جگہ پر لے جا کربدفعلی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم اشتہاری گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا جسے پولیس تھانہ سوہاوہ نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات پر اشتہاری ملزمان کے خلاف مہم میں تیزی لائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button