آل پاکستان فیڈرل بیڈ منٹن ٹورنامنٹ؛ دینہ کے نوجوانوں نے کوئٹہ کی ٹیم کو شکست دے دی

دینہ: تحصیل دینہ کے علاقہ افغان آباد کے نوجوانوں شایان خلیل مرزا اور سمیع اللہ سروانی نے آل پاکستان فیڈرل بیڈ منٹن ٹورنامنٹ 2023 میں سنگل اور ڈبل کے مقابلوں کے فائنل میں کوئٹہ کی ٹیم کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔

دونوں وننگ کھلاڑی آپس میں کزن اورحاجی اختر بیڈمنٹن کلب نکودر کے ممبران میں شامل ہیں۔

جیت کے بعد اپنے آبائی علاقے میں دونوں کھلاڑیوں کے پہنچنے پرعلاقہ مکینوں کی طرف سے پرتپاک استقبال کیاگیا، علاقہ کے نوجوان ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے اور پھولوں کی پتیاں برساتے رہے جبکہ معززین علاقہ نے فتح پرمبارکباد پیش کیں۔

دونوں کھلاڑیوں کااس حوالے سے کہنا تھا کہ ہم نے ضلع جہلم دینہ اور افغانان آباد کانام ملکی سطح پر اجاگرکیا ہے۔ حاجی اختربیڈمنٹن کلب کی سرپرستی اگرسرکاری سطح پر ہو تو ہم وطن عزیز کانام دنیاء بھر میں روشن کر سکتے ہیں۔

دونوں نوجوان کھلاڑیوں نے فقید المثال استقبال کرنے پر علاقہ مکینوں کاشکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button