پنڈدادنخان میں پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 7 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

پنڈدادنخان میں پولیس کی بڑی کارروائی، قمار بازی میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ للِہ اور ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 32 ہزار 370 روپے نقد رقم، 7 عدد موبائل فون مالیتی 80 ہزار روپے اور قمار بازی کے آلات برآمد کر لئے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ للِہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے کارروائی جاری ہے۔



