بلال اظہر کیانی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے، شیخ اکرام الٰہی

دینہ: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما امیدوار برائے حلقہ این اے 60بلال اظہر کیانی کی سابق چیئر مین بلدیہ دینہ شیخ اکرام الٰہی کے گھر آمد، ان کے ہمراہ سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض بھی تھے، سابق چیئر مین بلدیہ دینہ شیخ اکرام الٰہی نے بلال اظہر کیانی کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلوانے کی یقین دہانی کروائی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیدوار برائے این اے 60بلال اظہر کیانی نے سابق چیئر مین بلدیہ دینہ شیخ اکرام الٰہی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض بھی تھے۔ بلال اظہر کیانی کی رہائش گاہ پہنچنے پر شیخ اکرام الٰہی اور ان کے صاحبزادوں فیصل اکرام ، بلال اکرام سمیت دیگر فیملی کے لوگوں نے استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور اور ہار پہنائے۔

اس موقع پر شیخ اکرام الٰہی نے کہا کہ ہم اپنے امیدوار بلال اظہر کیانی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے، ان کی جیت سے علاقے کے لوگوں میں امید کی ایک نئی کرن پیدا ہوئی ہے۔ منتخب ہونے کے بعد تحصیل دینہ میں سوئی گیس ، ٹی ایچ کیو ہسپتال دینہ ، سیوریج سسٹم سمیت دیگر مسائل بہتر طریقے سے حل ہوں گے۔

بلال اظہر کیانی نے شیخ اکرام الٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ منتخب ہونے کے بعد آپ کی مدد سے عوام کے مسائل کو حل کریںگے، میری جیت آپ کی جیت ہو گی میری کوشش ہو گی، اپنے پانچ سالہ دور میں اپنے شہر کی خدمت کا سلسلہ جاریں رکھیں گے۔

اس موقع پر فیملی کے ممبران بھاری اکثریت سے موجود تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button