حکومت پنجاب کے عوامی فلاحی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہماری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیر صدارت ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی اور اپنے اپنے شعبوں کی کارکردگی، جاری منصوبوں اور اہداف کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں بیوٹیفکیشن سکیموں، پنجاب اربن لینڈ ریکارڈ سسٹمز انہانسمنٹ (PLUS) پروگرام، مراکز صحت میں ڈیپ کلیننگ آپریشن، کلیدی کارکردگی اشاریوں (KPIs) اور گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے اجرا سے متعلق پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی اور عوامی فلاحی منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار مزید تیز کی جائے اور ہر محکمہ اپنے مقررہ اہداف کے مطابق ذمہ داریاں بروقت مکمل کرے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام کام مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے عوامی فلاحی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شہریوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بیوٹیفکیشن سکیموں میں اعلیٰ معیار برقرار رکھنے، مراکز صحت میں صفائی کے انتظامات کو مستقل بنیادوں پر یقینی بنانے، PLUS پروگرام اور گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس سے متعلق تمام امور مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کلیدی کارکردگی اشاریوں (KPIs) کے اہداف کے حصول کے لیے ہر محکمہ اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائے اور عوامی خدمات کی فراہمی میں شفافیت، رفتار اور معیار کو یقینی بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے تمام متعلقہ محکموں کو باہمی رابطہ مزید مؤثر بنانے، جاری منصوبوں کی مسلسل نگرانی جاری رکھنے اور عوامی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت نہ برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا اور عوامی مفاد کے ہر منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button