جہلم پولیس کی اہم کارروائیاں، منشیات فروش اور شراب سپلائر گرفتار

جہلم: تھانہ صدر پولیس کی دو الگ الگ بڑی کارروائیاں، منشیات فروش اور شراب سپلائر کو منشیات و شراب سمیت گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر جاری کریک ڈاؤن کے تحت پولیس ٹیمیں متحرک ہیں۔ تھانہ صدر پولیس نے ایس ایچ او کی سربراہی میں دو اہم کارروائیوں کے دوران منشیات فروش اور شراب سپلائر ملزمان کو گرفتار کر کے بڑی مقدار میں ہیروئن اور شراب برآمد کر لی۔

پہلی کارروائی میں تھانہ صدر پولیس نے منشیات فروش حمزہ مختار کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضہ سے ایک کلو چالیس گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

دوسری کارروائی میں پولیس نے شراب سپلائر صفدر حسین کو گرفتار کیا، جس کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ اس کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے اس موقع پر کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت اقدامات جاری رکھے گی تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button