دینہ پولیس نے پتنگ فروش کو دھر لیا، پتنگیں اور ڈوریں برآمد

دینہ پولیس کا پتنگ فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، پتنگ فروش ملزم گرفتارکر کے پتنگیں اور ڈوریں برآمد کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم راؤ محمد ابراہیم کو گرفتار کر لیا،ملزم سے50پتنگیں اور 2 عدد دھاتی ڈوریں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ پتنگ فروشی اور پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل کی روک تھام ہم سب کی ذمہ داری ہے، قانون شکن عناصر کو آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button