جہلم میں اقدام قتل اور چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں ملوث 2 اشتہاری ملزمان گرفتار

جہلم پولیس کا ملزمان اشتہاری کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، اقدام قتل اور چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اشتہاری جنید کوگرفتارکرلیا، ملزم گزشتہ سال سے اقدام قتل کے مقدمہ میں چوٹالہ پولیس کو مطلوب تھا۔

سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اشتہاری منیب احمد کو گرفتار کر لیا، ملزم اشتہاری نے گزشتہ سال شہری کو بد دیانتی سے جعلی چیک دیا تھا،جس کے خلاف بوگس چیک دینے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

دونوں ملزمان اشتہاری گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہوگئے تھے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button