دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے 2 افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اور پولیس ٹیم کی بروقت کارروائی کرتے ہوئے دریا میں نہا کر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے حفاظتی اقدامات کے طور پر دریاؤں میں نہانے پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔ تاہم دو افراد حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریا میں نہا رہے تھے جنہیں تھانہ سٹی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔

ڈی پی او جہلم کا کہنا ہے کہ دریا میں نہانے پر پابندی شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ جہلم پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کا احترام کریں اور اپنی قیمتی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button