جہلم پولیس کا ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی، 399 افراد کی چیکنگ

جہلم: ضلع جہلم میں پولیس کی جانب سے دہشت گردی، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے خصوصی سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی کی گئی۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ضلع بھر میں 11 مختلف مقامات پر سپیشل سرچ آپریشنز کیے گئے جن کے دوران مجموعی طور پر 399 افراد کو چیک کیا گیا۔ پولیس ٹیموں نے شہریوں کی ویری فکیشن جدید پولیس ایپلیکیشنز کے ذریعے کی، تاکہ شناخت اور ممکنہ خطرات کا فوری اندازہ لگایا جا سکے۔

شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندی کر کے گاڑیوں اور مشکوک افراد کی سخت چیکنگ کی گئی۔ ان اقدامات کا مقصد اشتہاری مجرمان، جرائم پیشہ افراد، اور دیگر سماج دشمن عناصر کی گرفتاری کو ممکن بنانا تھا۔

ڈی پی او جہلم کا کہنا تھا کہ ان سرچ آپریشنز کا بنیادی مقصد ناجائز اسلحہ اور منشیات کی برآمدگی، سماج دشمن عناصر کی سرکوبی، اور شرپسندوں کو ان کے مذموم عزائم سے باز رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے۔

پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ علاقے کو پرامن اور محفوظ بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button