منگلا پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی

دینہ: پولیس تھانہ منگلا کینٹ کی اہم کارروائی، منشیات فروش ملزم گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسد خان کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 2 کلو40گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ یقینی بنایا جائے گا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button