دینہ میں خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

دینہ پولیس کی اہم کارروائی، خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایات پر جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ دینہ اور پولیس ٹیم نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے مظلوم خاتون کو ویران جگہ پر لے جا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

مدعیہ مقدمہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے اسے دھوکے سے ویران مقام پر لے جا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی رپورٹ درج کرانے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button