دینہ: سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری خالد حسین کی وفد کے ہمراہ ڈاکٹر فضل الحق سے ملاقات

دینہ: معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری خالد حسین سکنہ بڑل منگلا کی وفد کے ہمراہ ڈاکٹر فضل الحق فضلی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات، عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ہار پہنائے۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کی یونین کونسل لدھڑ کے گاؤں بڑل منگلا کی اہم شخصیت اور چوہدری فرخ الطاف ایم این اے کے جانثار ساتھی چوہدری خالد حسین نے وفد کے ہمراہ جہلم کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر فضل الحق فضلی کو انکی رہائش گاہ پر عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی اور ہار پہنا کر اپنی محبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر جہلم کی سیاست کے حوالے سے تفصیلی بات چیت بھی کی گئی، ڈاکٹر فضل الحق فضلی نے چوہدری خالد حسین کا شکریہ ادا کیا۔
چوہدری خالد حسین نے کہا کہ ڈاکٹر فضل الحق فضلی ہمیشہ دوستوں کے کام آنے والی شخصیت ہیں، ان کا چوہدری فرخ الطاف ایم این اے کے ساتھ وفا کا پرانا رشتہ ہے، ہمارے لیڈر چوہدری فرخ الطاف ایم این اے معمار جہلم ہیں۔



