برطانیہ کے شہر ویکسم کورٹ پیرش کے چیئر مین چوہدری مبشر احمد کے والد محترم مہتہ لوسر میں انتقال کر گئے

دینہ کے نواحی علاقہ پرانا مہتہ لوسر کی معروف شخصیت و یو کے کے شہر ویکسم کورٹ پیرش کے چیئر مین چوہدری مبشر احمد کے والد محترم چوہدری اشفاق احمد انتقال کر گئے ، مرحوم کی نماز جنازہ دینہ کے نواحی علاقہ مہتہ لوسر میں ادا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ پرانا مہتہ لوسر کی معروف شخصیت و یو کے کے شہر ویکسم کورٹ پیرش کے چیئر مین چوہدری مبشر احمد کے والد محترم چوہدری اشفاق احمد انتقال کر گئے۔

مرحوم چوہدری اشفاق احمد ان دنوں اپنے آبائی گھر مہتہ لوسر دینہ آئے ہوئے تھے اور اچانک دل کی تکلیف کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے ، مرحوم انتہائی ملنسار اور اچھی شخصیت کے مالک تھے ، ان کی وفات سے علاقہ ایک اچھی شخصیت سے محروم ہو گیا۔

مرحوم کی نماز جنازہ دینہ کے نواحی علاقہ مہتہ لوسر میں ادا کی گئی جس میں سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض ، سابق ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال سمیت علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی ، کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

Exit mobile version