دینہ: ریجنل آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ایس پی غازی فیصل سلیم (پی ایس پی) نے پٹرولنگ پوسٹ چک اکا ضلع جہلم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی رفاقت علی اور ڈی او جہلم بھی ان کے ہمراہ تھے۔
دورے کے دوران ایس پی غازی فیصل سلیم نے پٹرولنگ پوسٹ کی مجموعی کارکردگی، ڈیوٹی کے انتظامات اور افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود افسران و ملازمان کو ہدایت کی کہ اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں اور شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں پیشہ ورانہ مہارت، ذمہ داری اور مستعدی کا مظاہرہ کریں۔
ایس پی غازی فیصل سلیم نے ہدایت کی کہ شاہراہوں پر سفر کرنے والے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ مدد اور سہولیات فراہم کی جائیں، ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔
انہوں نے مزید زور دیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جائیں اور ناجائز اسلحے و منشیات کی روک تھام اور برآمدگی کے لیے خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہوں کو محفوظ بنانا، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور پولیس سروس کے معیار کو بہتر بنانا بنیادی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔
دورے کے اختتام پر ریجنل آفیسر ایس پی غازی فیصل سلیم نے شجرکاری مہم کے تحت پٹرولنگ پوسٹ چک اکا میں پودا بھی لگایا۔ اس موقع پر انہوں نے ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے شجرکاری کی اہمیت اجاگر کی۔
