رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کے باہر ٹف ٹائل اور پودے لگانے کا کام شروع

دینہ شہر میں رورل ہیلتھ سینٹر کے باہر کار پارکنگ اور اردگرد کے علاقے کو خوبصورت بنانے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز ہو گیا۔

اس منصوبے کا سہرا سماجی کارکن چوہدری فرحت کمال ضیاء کی ذاتی کاوشوں کو جاتا ہے، جن کی درخواست پر معروف کاروباری شخصیت چوہدری طاہر عزیز نے تقریباً 10 لاکھ روپے کی لاگت سے ٹف ٹائل لگانے اور خوبصورت پودے لگانے کے منصوبے کا آغاز کیا ہے۔

سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض، اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد، چوہدری طاہر عزیز، چوہدری فرحت کمال ضیاء اور معروف سماجی شخصیت الیاس ڈار نے مشترکہ طور پر اپنے دست مبارک سے ٹف ٹائل کا افتتاح کیا اور دعا کروا کر کام کا باقاعدہ آغاز کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف رورل ہیلتھ سینٹر کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا بلکہ شہریوں کو بہتر سہولیات بھی میسر آئیں گی۔ انہوں نے مزید ہدایت دی کہ ڈاکٹر ارشاد تنیو کل صبح ساڑھے سات بجے موقع پر پہنچ کر جاری کام کا جائزہ لیں تاکہ ترقیاتی کام کی نگرانی یقینی بنائی جا سکے۔

تقریب کے دوران موجود کاروباری اور شہری حضرات سے چوہدری فرحت کمال ضیاء اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے اپیل کی کہ وہ بھی شہر کی خوبصورتی اور بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button