جہلم: سپورٹس کمپلیکس تحصیل سپورٹس آفیسر چوہدری طارق محمود نے نئے تعینات ہونے والے ایڈوائزر محتسب پنجاب اشفاق احمد کو جہلم پہنچنے پرانکاپرتپاک استقبال کیا، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان نے عوامی سہولیات کی خاطر رکھتے ہوئے جہلم میں مستقل طور پر اشفاق احمد کو بطور ایڈوائزر تعینات کر دیا ہے ،اس طرح شہری اب سرکاری اداروں سے متعلق مفت انصاف کے حصول کے لئے ریجنل دفتر ضلع کچہری سپورٹس کمپلکس میں قائم دفتر سے رجوع کر سکیں گے۔
اس حوالے سے تحصیل سپورٹس آفیسر چوہدری طارق محمود نے نئے تعینات ہونے والے ایڈوائزر محتسب پنجاب اشفاق احمد کو جہلم پہنچنے پراور ذمہ داریاں سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیااور امید ظاہر کی کہ شہریوں کے مسائل اب ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔
