پیر بھچر شریف روڈ کی نئی تعمیر کا آغاز، عوامی نمائندوں اور شخصیات کی شرکت

دینہ کے نواحی علاقے پیر بھچر شریف روڈ کی نئی تعمیر کے آغاز کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض، معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ لیاقت علی، چوہدری سہیل ظفر، میاں عتیق، راجہ نوید افضل، چوہدری ساجد محمود، رانا محمد عارف سمیت متعدد معززین نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز دعائے خیر سے ہوا، جو ممتاز روحانی شخصیت پیر سید عبدالغفار شاہ نے کرائی۔ اس موقع پر دیگر مشائخ عظام میں پیر سید عبدالجبار شاہ، پیر سید ظہور احمد شاہ، پیر سید عبدالستار شاہ، پیر سید عمر زبیر شاہ اور پیر عبدالمنان شاہ بھی موجود تھے۔

تقریب میں محکمہ ہائی وے کے ایس ڈی او محمد سیف بھی بطور نمائندہ شریک ہوئے۔

پیر بھچر شریف روڈ کی تعمیر کے آغاز پر علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ اس منصوبے سے نہ صرف عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ مقامی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔

شرکاء نے حکومت اور متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ منصوبہ بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button