امپورٹڈ گاڑیوں کی بنا آن لائن ویری فیکیشن رجسٹریشن پر پابندی عائد

جہلم: محکمہ ایکسائز نے امپورٹڈ گاڑیوں کی بنا آن لائن ویری فیکیشن رجسٹریشن پر پابندی عائد کر دی۔

محکمہ ایکسائز کے ذرائع کے مطابق کسٹمز حکام کی جانب سے نیلام کی گئی گاڑیوں کی بھی بغیر ویری فیکیشن رجسٹریشن نہیں ہو گی۔اب امپورٹڈ گاڑیوں کے کاغذات کی آن لائن ویری فیکیشن تک رجسٹریشن نہیں ہوسکے گی۔

اس سے قبل محکمہ ایکسائز کی جانب سے کاغذات کی مینول چیکنگ کے بعد رجسٹریشن کی جاتی تھی۔مینوئل چیکنگ کے دوران جعلی کاغذات پر نیلامی والی درجنوں گاڑیاں رجسٹرڈ ہونے کا سکینڈل منظرعام پر آیا تھا جس کے بعد ایکسائز کی جانب سے پابندی لگائی گئی ہے۔محکمہ ایکسائز کی جانب سے کسٹمز حکام کو گاڑیوں کی آن لائن چیکنگ کے لئے مراسلہ موصول ہو چکا ہے۔

ایکسائز حکام کے مطابق مراسلے میں کسٹمز حکام سے گاڑیوں کی آن لائن ویری فیکیشن کے لیے رسائی مانگی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button