عام انتخابات: جہلم کے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت

الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق آئی جی پنجاب اور ریجنل پولیس افسران (آر پی اوز) کو انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے اور تمام سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کے صوبائی الیکشن کمشنر نے چیف سیکرٹری پنجاب، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی پی پنجاب اور آئی جی پی اسلام آباد کو 25 دسمبر 2023 کو جاری ہونے والی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ چیف سیکرٹری پنجاب کے ساتھ الیکشن کمیشن کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں تمام ریجنل پولیس افسران، ضلعی پولیس افسران (ڈی پی اوز)، پنجاب کے علاقائی اور ضلعی الیکشن کمشنرز اور دیگر متعلقہ حکام کو بھی اس حوالے سے مطلع کر دیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سید خرم علی نے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کو ہدایت کی کہ وہ اس پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔

ایک سینیئر پولیس افسر نے راولپنڈی ڈویژن میں انتہائی حساس اور عام پولنگ اسٹیشنز کی درجہ بندی اور تعداد کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ پولنگ اسٹیشنز کی درجہ بندی کو حتمی شکل نہیں دی گئی تاہم یہ عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button