چوری کے متعدد مقدمات میں ملوث مایوگینگ کے 2 کارندے گرفتار

دینہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کے متعدد مقدمات میں ملوث مایو گینگ کے 2 کارندے گرفتار کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ دینہ سرمد الیاس ملک اور ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مایو گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ رقم 10 لاکھ 3 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

Exit mobile version