سوہاوہ میں تیز رفتار پراڈو کی ٹرک سے ٹکر، دو افراد زخمی

سوہاوہ میں تیز رفتار پراڈو نے ٹرک کو ٹکر مار دی ، حادثہ میں دو افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق نورپور سیداں ڈگری کالج سوہاوہ کے قریب ایک تیز رفتار پراڈو نے آگے جاتے ٹرک کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی۔

Exit mobile version