جہلم میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس، کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صباء سحر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس، کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صباء سحر کی زیر صدارت پرائس مجسٹریٹس کا اجلاس ہوا جس میں اے ڈی سی جی نے کہا کہ روز مرہ کی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے انتہائی سخت پالیسی اختیار کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اب زائد قیمتوں پر بھاری جرمانے اور عادی افراد کو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔ پرائس مجسٹریٹس زائد قیمتوں کی وصولی پر متعلقہ افراد کے خلاف فوری مقدمات درج کروائیں اور کاروباری مراکز کو سیل کریں۔
اجلاس میں گزشتہ ہفتہ کے دوران قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔



