پنڈدادنخان: ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری میں کوئلے کے 2 ٹرکوں میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

پنڈدادنخان: ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری میں کوئلے کے 2 ٹرکوں میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، کولنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے پارکنگ ایریا میں قیمتی کوئلے سے لدے 2 ٹرکوں میں آگ بھڑک اٹھی، ٹرکوں میں لدے قیمتی کوئلےکو آگ گرمی کی وجہ سے لگی۔
ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری میں فائر بریگیڈ نہ ہونے کی وجہ سے کوئلے کو ٹرکوں سے اتار کر اس پر مٹی ڈالنے کی کوشش کی گئی۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پا لیا اور کولنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا۔



