سی ٹی ڈی پنجاب کا جہلم میں آپریشن، دہشت گرد گرفتار

جہلم: دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے جہلم سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔
ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے جہلم سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 70 آئی بی اوز آپریشن کیے ، یہ کارروائیاں جہلم، میانوالی، حافظ آباد اور اوکاڑہ میں کی گئیں۔
ترجمان کا بتانا ہےکہ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد ، 2 آئی ای ڈی بم، 10 ڈیٹونیٹر، اسلحہ اور نقدی برآمدکرلی گئی ۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت شرافت ، یاسین ، طلحہ ، عبدالرحمٰن اور اسید کے نام سے ہوئی ، دہشت گرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔



