جہلم سمیت پنجاب بھر میں آج سے 18 اگست تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

جہلم: محکمہ موسمیات نے جہلم سمیت پنجاب بھر میں آج14 اگست سے شام 18 اگست تک تیز ہوائیں ، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق آج14 اگست سے 18 اگست کے دوران جہلم، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات،اٹک، چکوال ،تلہ گنگ ، منڈی بہاؤ الدین، گجرات، گوجرانوالہ ، حافظ آ باد ،و زیر آباد اور لاہور میں تیز ہوائیں ، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔
شیخوپو رہ، سیالکوٹ ، نارووال،ساہیو ال ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، او کاڑہ ، پا کپتن، قصور، خو شاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں تیز ہوائیں ، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔



