جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن، پانچ منشیات فروش گرفتار

جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، پانچ منشیات فروش ملزمان گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالقادر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 2کلو 200گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد آصف کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 2کلو 700گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اویس کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1کلو500گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اظہر اقبال کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 550گرام چرس برآمد کر لی گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد دانش کو گرفتار کر لیا، ملزم سے دیسی شراب برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں منشیات فروشی کے مکمل خاتمہ کی بھر پورمہم جاری ہے، منشیات کا خاتمہ جہلم پولیس کا نصب العین ہے۔

Exit mobile version